PASSU TIMES اُردُو
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے،
18 رکنی کمیٹی میں صوبائی وزراء سمیت حکومتی افسران بھی شامل ہیں۔
کمیٹی میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی، ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد شامل ہونگے، 18 رکنی کمیٹی گلگت بلتستان کے معاشی معاملات سمیت سیاسی اثرات کا جائزہ لےاس کے علاوہ کمیٹی عبوری صوبہ بننے کے گلگت بلتستان کو دی جانیوالی مراعات اور چھوٹ کا جائزہ لے گی، کمیٹی اداروں کے استعداد اور دائرہ اختیار کا بھی جائزہ لے گی
گوجال : پھسو ٹائمز اُردُو : رحیم گوجالی :- سرمایہ داروں کا ششکٹ کے متاثرین کے واحد کشتیوں کے کاروبار پر قبضہ کرنے کی کوشش غیر قانونی اقدام ہے۔عمائدین و نوجوانان ششکٹ گوجال
ہنزہ گوجال کے عمائدین و نوجوانان ششکٹ گوجال ہنزہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غیر مقامی سرمایہ داروں کا ششکٹ کے متاثرین کے واحد کشتیوں کے کاروبار پر قبضہ کرنے کی کوشش غیر قانونی اقدام ہے۔عطا آباد جھیل متاثرین کا واحد ذریعہ معاش ششکٹ بوٹنگ سروس ہے جس پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مقامی افرادخاص کر متاثرین عطاآباد جھیل نے متحد ہو کر بغیر کسی مالی تعاون کے اپنے بل بوتے مختلف بینکوں سے قرض لے کر اپنا روزی روٹی کمارہے ہیں اورعطا آباد جھیل پر ششکٹ کے مقامی افراد کی خوشحالی ششکٹ بوٹنگ سروس دن رات کام کررہی ہے۔ آج کچھ غیر مقامی افراد نے ششکٹ کے حدود میں کشتیان لا کر جھیل میں ڈالنے کی کوشش کی ہے جوکہ مقامی افراد کیساتھ زیادتی اور نا انصافی ہے۔
ہم سول سوسائٹی نمبر داران اور یوتھ سے اپیل کرتے ہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں کیخلاف اپنی آواز بلند کرے ورنہ کل کو یہ سرمایہ دار ہمارے دوسرے تنصیبات پر بھی قبضہ کریں گے۔ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں اور عوام نے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے عوام متحد ہو کر اس کے خلاف آواز اٹھائے تو کوئی بھی غیر مقامی اس طرح کی حرکت نہیں کرسکتا۔ عوامی اراضی پر صرف مقامی باشندوں کا حق ہے کسی بھی غیر مقامی کا باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ آج ششکٹ کے عوام نے اس غیر مقامی سے ملنے کی کوشش کی اور اپنے اعترضات پیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بدماشی پر اتر آیا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے قانونی تقاضے پورے کئے ہیں۔
کسی بھی علاقے کے مقامی افراد ہی سب سے اہم سٹیک ہولڈرز ہوتے ہے۔ بغیر مقامی افراد کو اعتماد میں کئے یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی اپنے اثرورسوخ استعمال کرکے عوامی جگہوں پر قبضہ کر سکتا ہے۔
اور ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ہنزہ کی قوم اور بالخصوص گوجال کی قوم اس طرح کے لوگوں سے نمٹنا بہت بہتر جانتے ہیں
ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید صاحب چیف سیکریٹری گلگت بلتستان فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کی فوراً اس عمل کو روکا جائے بصورت دیگر عوام بھر پور احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔عمائدین و نوجوانان ششکٹ گوجال ہنزہ نے اس سلسلے میں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور ہر ممکن اسے روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس طرح کے ناانصافیوں کا رد عمل 54 میگاواٹ ہائیڈر پاور پراجیکٹ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے
گلگت : پھسو ٹائمز اُردُو : پریس ریلیز:- چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ محمد ایوب وزیری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاع گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی جاۓ گی۔جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجود نہیں وہاں کے کوٹے کی گندم کو پسائی کے لئے دوسرے اضلاع میں لے جا نے کے لئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے خصوصی اجازت لینا ہو گی اور انتظامیہ کی جانب سے نامزد ٹیم کی سرکردگی میں گندم ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے میں لےجا کر پسائی کرا کے گلگت بلتستان واپس لائی جاۓ گی تاکہ بین الاضلاع ترسیل کے دوران آٹا اور گندم کی سمگلنگ کا مکمل خاتمہ یقینی ہو۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کی 80 فیصد پسائی کےنام پر فلور ملز 85فیصد پسائی کر کے گندم بچاتے ہیں جس سے عوام کو آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے صوبے میں آئندہ فلور ملز 95فیصد پسائی کرنے کے پابند ہونگے تاکہ موجودہ صورتحال میں عوام کو اضافی آٹے کی دستیابی یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجودہ نہیں ان اضلاع کے کوٹے کی گندم پسائی کے لئےدوسرے اضلاع لیجاتے ہوۓ سمگلنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہو جاتی ہے ایک ضلعے کا سول سپلائی آفیسر دوسرے ضلع میں جا کر فلور مل میں پسائی کے عمل کی نگرانی کرنے کا مجاز نہیں ہے فلور ملز میں ناقص نگرانی کی وجہ سے علاقے میں گندم اور آٹے میں ہیرا پھیری کے باعث لوگوں کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔